سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، ایک خاتون جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے آگے جاتے چنگ چی رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 40 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔
@jhelumupdates جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی رکشہ کو ٹکر #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #jhelum #sohawa #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا، جس کے بعد امدادی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی اور جاں بحق خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ شبانہ اختر زوجہ محمد مہربان کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ 40 سالہ زخمی رکشہ ڈرائیور وسیم ولد افضل شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔
