الیکشن کا پر امن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ سول لائینز، تھانہ سٹی اور پولیس لائینز کا دورہ کیا، انہوں نے جنرل الیکشن کے حوالے سے پولیس افسران و جوانوں کو ضروری احکامات و ہدایات جاری کیں،

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس او، پی ایس او، ایس ایچ او سول لائینز اور ایس ایچ او سٹی بھی موجود تھے۔

ڈی پی او جہلم نے پولیس اہلکاروں کو الیکشن کے دوران بے ضابطگیوں کی روک تھام، سدباب اور قانونی چارہ جوئی کے متعلق آگاہی فراہم کی، الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے متعلق تفصیلاً ہدایات جاری کیں گئیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ الیکشن کا پر امن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، پولنگ سامان کی ترسیل، حفاظت، پولنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال، سکیورٹی سمیت ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

Exit mobile version