سوہاوہ پولیس کی بروقت کارروائی، 16 سالہ گمشدہ بچہ بحفاظت بازیاب

سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ گمشدہ بچے کو تلاش کر کے بحفاظت اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایک شہری کی جانب سے اپنے 16 سالہ بچے کے گم ہونے کی درخواست تھانہ سوہاوہ میں دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے فوری طور پر پولیس ٹیم کو متحرک کیا اور بچے کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن اور دیگر ضروری اقدامات شروع کر دیے۔

پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ حکمتِ عملی اپناتے ہوئے قلیل وقت میں بچے کو تلاش کر لیا اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے بحفاظت اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔ بچے کی بحفاظت بازیابی پر لواحقین نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جہلم پولیس کی فوری کارروائی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عوامی خدمت کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

Exit mobile version