ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر آگئی

جہلم: سرکاری ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کے لئے اچھی خبر آگئی، حکومت نے بجٹ سے قبل پنجاب رینجرزمیں سینکڑوں بھرتیوں کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے پنجاب رینجرز میں961بھرتیوں کے لئے این اوسی دے دیا ہے، وزارت داخلہ نے این او سی کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے رجوع کیا تھا، پنجاب رینجرزمیں سپاہی جنرل ڈیوٹی کے لئے850بھرتیوں کی اجازت دی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سپاہی کک کے لئے 50 بھرتیوں کی اجازت دی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھرتیوں کے لئے دیا جانے والااین او سی 6 ماہ کےلیے قابل عمل ہو گا، پنجاب رینجرز میں بھرتیوں کے لئے اسامیاں مشتہر کرنا ہوں گی، اسامیاں مشتہر کرنے کے بعد بھرتیوں کا عمل 120 روز میں مکمل بھی کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button