سول ہسپتال جہلم میں بنیادی طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بنیادی طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، مریضوں کو ہر قسم کے ضروری ٹیسٹ وغیرہ ہسپتال کے اندر ہی فراہم کئے جائیں گے۔
یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ہسپتال کی لیبارٹری،ا یکسرے یونٹ، لانڈری سمیت دیگر حصوں کا دورہ کیا۔ اور ایم ایس سے مختلف بلاکس کے بارے آگاہی حاصل کی۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت کی، ادویات کی فراہمی اور مہیا کردہ سہولیات کے بارے تفصیلی استفسار۔ pic.twitter.com/8h95EZUr7E
— Deputy Commissioner Jhelum (@dcjhelum) January 17, 2024
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ میں ہسپتال کے تمام امور پر تبادلہ خیال کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو درپیش مشکلات و مسائل کے حل پر غور کیا گیا۔ ڈی سی جہلم نے زیر علاج مریضوں اور ان کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔



