ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے، ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض

دینہ/ جہلم: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ اور ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خرم فیاض نے تحصیل دینہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر خرم فیاض نے کہا کہ تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ شہری ٹریفک کے بہاؤ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ از خود تجاوزات ہٹا لیں، بصورتِ دیگر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ڈی ٹی او کا کہنا تھا کہ قوانین کی پاسداری ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور عوام کو چاہیے کہ وہ سڑکوں، چوکوں اور چوراہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ شہر کو کشادہ اور محفوظ بنایا جا سکے۔

خرم فیاض نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی سہولت اور ٹریفک کے منظم نظام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Exit mobile version