پنڈدادنخان میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان منشیات و اسلحہ سمیت گرفتار

پنڈدادنخان میں پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو ملزمان کو منشیات و اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم لعل سید کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 01کلو200گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم نذر حیات کو گرفتار کر لیا، ملزم سے رائفل44بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button