سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد دیہاتوں کا رابطہ منقطع، علاقہ مکینوں کا احتجاج

5
سوہاوہ: ڈومیلی کےنواحی علاقہ میں لینڈسلائیڈنگ، متعدد دیہاتوں کا رابطہ منقطع، سکول کو جانے والا راستہ بھی خراب، مقامی آبادیوں کے مکینوں نے ممبران اور ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لے کر لینڈسلائیڈنگ والی جگہ پر دیوار بنانےاور راستے کو پختہ کرنے کامطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں حالیہ بارشوں سے ہرطرف تباہی ہی تباہی ہوئی، اسی طرح تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے علاقہ دانی دہرہ کے گاؤں ٹالی میں لینڈسلائیڈنگ ہوئی جس سے بڑی گاڑیوں کی متعدد دیہاتوں سے رابطہ کٹ گیا۔ مزید بارش سے مکمل راستہ بند ہونے اور مکانات کو نقصان کا خدشہ پیداہوگیا۔
اسی راستہ سے گزر کر آگے چار سے پانچ دیہاتوں کے مکین گزر کرجاتے ہیں۔ مقامی آبادیوں کے مکینوں نے احتجاج بھی کیا، اس کے علاقہ سکول کو جانے والا واحد راستہ بھی پانی بہاکرلے گیا، کیچڑ اور کھنڈرات کی وجہ سے سکول کے طلباء طالبات کو شدید مشکلات کاسامناہے۔

احتجاج کرنے والے مکینوں نے کہا کہ اس لینڈسلائیڈنگ سے آگے والی آبادیوں کا رابطہ شہرسے کٹ گیاہے، بڑی گاڑیاں نہیں گزر رہی۔ اگر مزید بارش ہوئی تو جو تھوڑا راستہ باقی رہ گیاہے یہ بھی بہہ جائے گا اور ساتھ والے غریب لوگوں کے مکانات بھی گرنے کاخدشہ بھی پیداہوگیا۔
علاقہ مکینوں نے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول کو جانے والا واحد راستہ بھی پانی میں بہہ گیاہے جس کی وجہ سے کیچڑ اور راستہ کھنڈرات کامنظرپیش کرنے لگا۔ سکول جانے والے طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کاسامناہے، آگے والی آبادیوں کا مین راستہ بھی پختہ نہیں، جس کی وجہ سےبارش کے دنوں میں شدید مشکلات ہوتی ہے۔
انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز، ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، ممبر پنجاب اسمبلی سیدرفعت محمود زیدی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔



