ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ اور ڈسٹرکٹ انچارج ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا سمارٹ سیف سٹی جہلم کا دورہ، جدید سسٹم کو سراہا

جہلم: ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ جہلم شہزاد احمد ورک اور ڈسٹرکٹ انچارج ڈیزاسٹر مینجمنٹ محمد صبور ثاقب نے سمارٹ سیف سٹی جہلم کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر سمارٹ سیف سٹی جہلم کے منیجر محمد سما یوسف نے معزز مہمانوں کو سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔

دورے کے دوران وفد کے شرکاء نے سینٹر میں نصب جدید کیمروں، ماحولیاتی سینسرز، ایمرجنسی 15 پینک بٹن، وزیراعلیٰ مفت وائی فائی سہولت، ڈرون کیمروں، باڈی کیمز اور ای چالان سسٹم کا مشاہدہ کیا اور ان اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سمارٹ سیف سٹی سسٹم نہ صرف شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بھی یہ ایک مؤثر معاونت فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس سسٹم کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ شہر کو محفوظ تر بنایا جا سکے۔

Exit mobile version