جہلم میں جی ٹی روڈ پر کار اور لوڈر رکشہ میں تصادم، 4 سگے بھائی زخمی

جہلم میں کالا گجراں پھاٹک کے قریب جی ٹی روڈ پر کار اور لوڈر رکشہ میں تصادم سے 4 سگے بھائی زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ پر کالا گجراں پھاٹک کے قریب کار اور لوڈر رکشہ میں خوفناک تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں لوڈر رکشے پر سوار 4 سگے بھائی شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

زخمیوں میں 21 سالہ سلیم خان ولد عبدالحکیم، 12 سالہ علی حیدر ولد عبدالحکیم، 24 سالہ ولی خان ولد عبدالحکیم اور 29 سالہ علی رضا ولد عبدالحکیم شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثات کی بڑی وجہ تیز رفتاری ہے، شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

Exit mobile version