پنڈدادنخان میں شہید کانسٹیبل صفدر علی کی 26 ویں برسی، پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی

پنڈدادنخان: راولپنڈی پولیس کےشہید کانسٹیبل صفدر علی کی چھبیسویں برسی، تھانہ پنڈدادنخان کے علاقہ دھریالہ جالپ میں شہید کی لحد پر جہلم پولیس کے افسران کی حاضری، شہید کی لحد پر جہلم پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان مسعود مظہر اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

شہید کانسٹیبل صفدر علی چوہڑ چوک ضلع راولپنڈی کے مقام پر پیٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور تھے مشکوک گاڑی کو روکنے کے کوشش کی جس میں دہشتگرد سوار تھے جن کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے، شہداء کی فیملیز اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button