دینہ میں منگلا روڈ پر کراکری سٹور میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

دینہ میں منگلا روڈ پر شاندار بیکرز کے قریب کراکری شاپ میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام کو دینہ میں منگلا روڈ پر کمرشل مارکیٹ میں موجود کراکری کی دوکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آھ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔



