سب انسپکٹر راجہ واجد محمود کی ریٹائرمنٹ پر تھانہ سوہاوہ میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد

4

سوہاوہ میں سب انسپکٹر راجہ واجد محمود کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تھانہ سوہاوہ میں ایک پروقار اور شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈی ایس پی سوہاوہ، ایس ایچ او سوہاوہ سمیت پولیس افسران و ملازمین، عزیز و اقارب اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریٹائر ہونے والے افسر کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔

گزشتہ روز منعقدہ تقریب میں مقررین نے پولیس فورس کے لیے سب انسپکٹر راجہ واجد محمود کی 41 سالہ مثالی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے ان کی دیانت داری، محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے طویل کیریئر کے دوران مختلف عہدوں پر فرائض سرانجام دے کر عوام کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا۔

راجہ واجد محمود نے 1985ء میں بطور کانسٹیبل پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی اور مسلسل محنت و لگن کے ساتھ مختلف ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اہلیانِ سوہاوہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے بھی ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی جانب سے بھی راجہ واجد محمود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر سب انسپکٹر راجہ واجد محمود نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کے ساتھ گزارا گیا وقت ان کے لیے باعثِ فخر رہے گا۔

Exit mobile version