جہلم پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی پولیس کی اہم کارروائی کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا اور اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے واضح کیا ہے کہ ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت متحرک ہے اور قانون شکن عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Exit mobile version