دینہ: پی ٹی آئی کے سابق کونسلر نوید قریشی مسلم لیگ (ن) میں شامل، بلال اظہر کیانی کی حمایت کا اعلان

دینہ: سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی کوششیں رنگ لے آئیں، تحریک انصاف کے سابق جنرل کونسلر نوید قریشی اپنے خاندان اور دوستوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل، امیدوار حلقہ این اے 60 بلال اظہر کیانی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق لیگی ایم پی اے مہر محمد فیاض کی کوششیں رنگ لے آئیں، تحریک انصاف کے سابق جنرل کونسلر نوید قریشی اپنے خاندان اور دوستوں سمیت مسلم لیگ (ن) شمولیت کا اعلان کر دیا۔

حلقہ این اے 60سے لیگی امیدوار بلال اظہر کیانی، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کے ہمراہ نوید قریشی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کے والد ٹھیکیدار محمد حنیف قریشی اور سابق جنرل کونسلر نوید قریشی نے امیدوار حلقہ این اے 60، بلال اظہر کیانی اور مہر محمد فیاض کا استقبال کیا اور نوید قریشی نے اپنے خاندان اور دوستوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا اور اپنے علاقہ سے بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ انشاء اللہ آپ کے تمام مسائل کو مد نظر رکھا جائے گا اور انشاء اللہ ہم مل کر اپنے شہر اور ضلع کی تقدیر بدلیں گے۔ منتخب ہو کر آپ دوستوں کی مدد سے عوامی مسائل حل کریں گے، میری جیت آپ کی جیت ہو گی آپ کی آواز اسمبلیوں تک گونجے گی۔

اس موقع پر علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Exit mobile version