جہلم: ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے ضلع جہلم میں سپورٹس گالا کا افتتاح سپورٹس کمپلیکس جہلم میں کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں میں مقابلے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پنجاب حکومت ہر قسم کے وسائل فراہم کرے گی۔
