جہلم پولیس کا منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان کو منشیات اور شراب سمیت گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ صدر اور تھانہ سول لائنز پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ صدر اور تھانہ سول لائنز پولیس نے شراب سپلائی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 30 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

ایک علیحدہ کارروائی میں تھانہ سول لائنز پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 1 کلو 80 گرام چرس برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں منشیات و شراب سپلائی کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک عناصر کی اطلاع پولیس کو فوری دیں تاکہ ایک محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرے کا قیام ممکن بنایا جا سکے۔

Exit mobile version