جہلم میں انتظامیہ پلاسٹک بیگ کی پابندی پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام

جہلم: انتظامیہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کی پابندی پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام، شہر میں پلاسٹک بیگز میںاشیاء خورد و نوش، سبزیاں اور فروٹ کی پیکنگ جاری، محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران غائب، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے با وجود جہلم شہر میں ضلعی انتظامیہ پلاسٹک بیگز پر پابندی کروانے میں ناکام نظر آتی ہے۔

شہر میں دکانوں پر پلاسٹک بیگز سر عام فروخت ہو رہے ہیں جبکہ دکاندار اشیاء خورد و نوش ، سبزیاں اور فروٹ وغیرہ پلاسٹک بیگز(شاپر) میں فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت اور اعلیٰ عدالتیں اپنے ہی بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہیں، انتظامیہ کو چاہیے کہ شاپر بیگز تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائیں تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button