عید الاضحیٰ کے موقع پر بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: عید الاضحیٰ کے موقع پر بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، تمام مسالک ہمارے لئے یکساں قابل احترام ہیں اور ایک دوسرے کے عقائد ونظریات کے احترام سے ہی امن قائم ہو سکتا ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کے شرکاء نے عید الاضحی کے موقع پر ضروری اقدامات بارے اپنی تجاویز پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم باہمی اختلاف کو ختم کرکے ایسے تہواروں کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائیں۔

اجلاس میں شامل ممبران امن کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Exit mobile version