جہلم: حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز گریجویٹ کالج جہلم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر حبیب الرحمٰن اور پرنسپل خواتین کالج ڈاکٹر غزالہ یاسمین بھی شریک تھیں۔
ڈی پی او جہلم نے کہا کہ جہلم پولیس خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے،ہم حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کے تحفظ کے لیے تمام تر جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ خواتین اپنی شکایات بلا جھجک بیان کر سکتی ہیں، لیڈیز پولیس انہیں بہترین سروسز فراہم کرےگی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس اس امر کو یقینی بنائے گی کی ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں مکمل محفوظ ماحول میں اپنی زندگیاں گزار سکیں۔
پرنسل کالج ہذا ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے کہا کہ ڈی پی او جہلم اور محکمہ پولیس کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے انتہائی حساس موضوع پر بات کی اور تمام طالبات کو انکے حقوق کے متعلق آگاہی دی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حبیب الرحمٰن نے کہا کہ ہم حکومت پنجاب اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ویمن سیفٹی پالیسی کی تمام کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
ڈی پی او جہلم و دیگر شرکاء نے سیمینار کے بعد عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے شجرکاری مہم کے دوران پودےبھی لگائے۔
شرکاء سیمینار اور کالج کی طالبات نے ویمن سیفٹی کے حکومت پنجاب کے سلوگن “NEVER AGAIN” کے حوالے سے واک کا بھی انعقاد کیا۔
