جہلم پولیس کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ مقدمے کے دیگر پہلوؤں کو بھی مکمل طور پر سامنے لایا جا سکے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی ملزم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔

Exit mobile version