تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کروانے والے اساتذہ کیلئے بری خبر

جہلم: اساتذہ کی تبادلوں کیلئے وصول ہونے والی پچاس فیصد سے زائد درخواستیں مسترد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی تبادلوں کی درخواستیں بڑی تعداد میں مسترد کرنا شروع کردی۔ مجموعی طور پر پچاس ہزار پانچ سو اٹھاسی درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔ستائیس ہزار سے زائد درخواستیں فوری طور پر منسوخ کردی گئی۔مز

ید درخواستوں کی بھی سکروٹنی جاری ہے۔اٹھارہ ستمبر تک درخواستوں کی سکروٹنی مکمل کی جائے گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کےمطابق مزید درخواستوں بھی مسترد ہونگی۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی سخت پالیسی کی وجہ سے درخواستیں مسترد ہوئیں،محکمہ سکول ایجوکیشن پالیسی میں نرمی لائے ۔

Exit mobile version