بینکوں میں پیسے رکھنے والوں کیلئے اہم خبر

قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی گئی، وزارتِ خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 14 اعشاریہ 16 سے کم کرکے 13 اعشاریہ 92 فیصد کردیا گیا، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 12 اعشاریہ 72 سے کم کرکے 12 اعشاریہ 12 فیصد، سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 15 اعشاریہ 20 فیصد سے کم کرکے 11 اعشاریہ 60 فیصد کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز اکاؤنٹس کا منافع 14 اعشاریہ 2 سے کم کرکے 13 اعشاریہ 92 فیصد، شہداء اکاؤنٹ کا منافع 14 اعشاریہ 16 فیصد سے کم کرکے 13 اعشاریہ 9 فیصد، سپیشل سیونگز اکاؤنٹ کا منافع 15 اعشاریہ 20 سے کم کر کے 13 فیصد، سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹ کا منافع 14 اعشاریہ 25 سے کم کرکے 11 اعشاریہ 16 فیصد کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نئے پرافٹ ریٹس کا اطلاق 4 نومبر سے ہوگا۔

Exit mobile version