عید الاضحی ؛ جہلم میں صفائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا پلان تیار، کنٹرول روم قائم

جہلم: عید الاضحی کے موقع صفائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا پلان تیار، تین کنٹرول روم قائم، عید کے تینوں دن فعال رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر عید الاضحی کے موقع شہر میں مثالی صفائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے تین کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے ہیں۔

مرکزی کنٹرول روم ڈی سی دفتر رابطہ نمبر 05449270256 ضلع کونسل کنٹرول روم رابطہ نمبر 05449270008 اور میونسپل کمیٹی میں قائم کردہ کنٹرول روم کا نمبر 05449270098 ہو گا۔

شہری صفائی اور آلائشوں کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ تینوں کنٹرول روم عید الاضحی کے تینوں دن مسلسل دستیاب ہوں گے۔

Exit mobile version