جہلم میں ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button