پنڈدادنخان میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 2 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں شہری کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے دو ملزمان بدر منیر اور تنویر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بدر منیر سے اسلحہ ناجائز رائفل 44 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گئے ہیں۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Exit mobile version