کھیوڑہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، ایک منشیات فروش گرفتار

کھیوڑہ پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش کو گرفتار کر کے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان کی زیرِ نگرانی انچارج چوکی کھیوڑہ اور ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ پولیس نے موقع پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جا سکے۔



