ایل سی آئی کھیوڑہ لکی کور فاونڈایشن اور تابا کڈنی ا نسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام کڈنی کیمپ 4 اور 5 مارچ کو منعقد ہو گا

پنڈدادنخان: بین الاقوامی شہرت کی حامل ایل سی آئی سوڈا ایش کمپنی کا لوکل کمیونٹی کے لیے ایک اور احسن اقدام، کڈنی کیمپ 4 اور 5 مارچ کو منعقد ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ایل سی آئی کھیوڑہ لکی کور فاونڈایشن اور تابا کڈنی ا نسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام کڈنی کیمپ وننگٹن ہسپتال ایل سی آئی میں 4اور5مارچ کو منعقد ہوگا۔

کیمپ میں آنے والے شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل 28فروری تا 03مارچ تک جاری رہے گا جس میںمعائنہ ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ کئے جائیں گے جوکہ لوکل کمیونٹی کی سہولت کے لیے لگایا جارہا ہے۔

کیمپ میں رجسٹرڈ افراد ہی شرکت کر سکتے ہیں، خواتین کے لیے خصوصی طور پر لیڈی ڈاکٹر تعینات کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ ایل سی آئی کھیوڑہ انتظامیہ لوکل کمیونٹی کی صحت و تندروستی کے لیے اس طرح کے کیمپس کا انعقاد کرتی رہتی ہے جس سے علاقہ بھر کے لوگ مستفید ہوتے ہیں۔

Exit mobile version