پنڈدادنخان کے علاقہ پنڈی سیدپور میں فیلڈ ہسپتال کا انعقاد

پنڈدادنخان: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے انقلابی پروگرام صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر کے تحت پنڈی سید پور میں فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کا فری چیک اپ، الٹراساؤنڈ، ای سی جی، ادویات اور لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات مہیا کی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر نے بنیادی مرکز صحت دھریالہ جالب اور فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا، مریضوں نے سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔



