سوہاوہ میں خالی پلاٹ سے نومولود بچی برآمد، ہسپتال منتقل

سوہاوہ میں قصاب محلہ جامع مسجد کے قریب خالی پلاٹ سے ایک نومولود بچی برآمد ہوئی جسے ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے محفوظ حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں مقامی افراد نے محلہ قصاب جامع مسجد کے قریب خالی پلاٹ میں نومولود بچی کی موجودگی کی اطلاع دی، جس پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو تحویل میں لے کر ابتدائی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقہ میں اس افسوسناک واقعہ پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Exit mobile version