جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے ایک شہری پر فائرنگ کر کے قتل کی کوشش کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے دانستہ طور پر ایک شہری کی جان لینے کی کوشش کی اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
