پنڈدادنخان پولیس نے منشیات فروش کو دھر لیا، ایک کلو سے زائد چرس برآمد

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔
تفصیل کے مطابق تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جہانگیر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1کلو 220 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



