امیر عبدالقدیر اعوان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔
تنظیم اخوان پاکستان کے سربراہ امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم اور افواج ایک ہیں اور وطن کی خودمختاری و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے دو اسلامی ممالک کے درمیان اس نوعیت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ کو باہمی اختلافات کے بجائے اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو اتحاد عطا فرمائے اور خطے میں امن و استحکام قائم ہو۔
آخر میں امیر عبدالقدیر اعوان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھے اور قوم کو باہمی یکجہتی اور اتحاد کی توفیق عطا فرمائے۔
