جہلم میں آئے روز مرمت کے نام پر بجلی کی بندش؛ شہری، کاروباری افراد اور مزدور طبقہ شدید پریشان

جہلم: آئیسکو سرکل جہلم کی تمام سب ڈویژنز میں گزشتہ ایک سال سے مرمت اور درختوں کی کٹائی کے نام پر ہفتے میں دو سے تین دن بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے، جس سے شہریوں، کاروباری حضرات اور مزدور طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت آئیسکو سرکل کی مختلف سب ڈویژنز میں بجلی بند کرنے کا شیڈول جاری کیا جاتا ہے مگر اکثر اوقات مقررہ وقت سے دو سے تین گھنٹے زائد بجلی بند رکھنا معمول بن چکا ہے۔ صبح سے شام تک بجلی کی بندش کے باعث دیہاڑی دار مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں، اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے ہیں۔

کاروباری اور صنعتی حلقوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بار بار بندش سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور مسلسل نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ سلسلہ چند ماہ کے لیے بتایا گیا تھا، مگر ایک سال گزرنے کے باوجود ہر ہفتے دو سے تین دن بجلی بند کی جا رہی ہے، جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ آئیسکو سرکل جہلم میں غیر ضروری بجلی بندش کا نوٹس لیا جائے اور شہریوں کو اس پریشانی سے نجات دلائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button