ڈومیلی کے نجی کالج کے طالب علموں کی انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شاندار کارکردگی، کالج کا نام روشن کر دیا

سوہاوہ: پرزم سائنس کالج ڈومیلی کے طلباء نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اپنی شاندار کارکردگی سے ایک بار پھر کالج کا نام روشن کیا ہے۔

عدنان انجم نے1076سے تحصیل میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ حمنہ عبدالجلیل نے1036، نورالعین نے 991، رانیہ شیراز 970، ایمان شکیل 949 اور علینہ طلعت نے 913نمبر حاصل کئے۔

یہ نتائج نہ صرف طلباء کی محنت کا نتیجہ ہیں بلکہ اساتذہ کی مسلسل رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا بھی ثمر ہیںطلباء نے ہر مضمون میں اعلیٰ۔ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ اس کامیابی کا کریڈٹ ان کی انتھک محنت، لگن اور مستقل مزاجی کو جاتا ہے۔ یہ کامیابیاں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ کالج میں معیاری تعلیم اور بہترین تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

پرزم سائنس کالج ڈومیلی نے ہمیشہ اپنے طلباء کو نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ اخلاقی تربیت میں بھی آگے بڑھنے کی ترغیب دی ہے۔ اس کامیابی سے نہ صرف کالج بلکہ پورا علاقہ فخر محسوس کر رہا ہے۔ اس موقع پر، طلباء، اساتذہ اور والدین سبھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ طلباء مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیاں حاصل کریں اور اپنے ملک و قوم کا نام مزید بلند کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button