دینہ میں بجلی کے بھاری بلوں پر عوام کا صبر جواب دے گیا، شہریوں نے بجلی کے بل جلا دیئے

دینہ میں بجلی کے بھاری بلوں پر عوام باہر نکل آئی، شدید احتجاج کرتے ہوئے بلوں کو آگ لگا دی اور اجتماعی طور پر بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ یونین کونسل مغل آباد کے رہائشی بجلی کے بھاری بلوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو آگ لگا دی۔

شہریوں نے بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا اعلان بھی کر دیا اور کہا کہ حکومت غریبوں پر رحم کرے اور بھاری بلوں سے نجات دلوائے غریب دو وقت کی روٹی پوری کرے یا ہزاروں روپے بجلی کے بل ادا کرے، یہی حال رہا تو عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہو جائے گی ، لہٰذا آئندہ ہم بجلی کے بل جمع نہیں کروائیں گے ۔

Exit mobile version