یوم پاکستان کی مناسبت سے دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی نمائش

دبئی: یوم پاکستان کی مناسبت سے دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی نمائش ۔ابوظہبی متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانہ نے برج خلیفہ پر پاکستان کے قومی پرچم کی نمائش پر اظہار تشکر کیاہے۔

سفارت خانہ پاکستان،ابوظہبی کے بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا سفارت خانہ پاکستان کے قومی دن کے موقع پر برج خلیفہ کے اوپر پاکستانی پرچم کی نمائش کے شاندار دوستانہ اقدام پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ یکجہتی اور دوستی کا یہ عمل دونوں ممالک کے درمیان گہرے رشتے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہم دوستی اور خیر سگالی کے مظاہرے سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

↑
Exit mobile version