جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چوری شدہ کشتی کا پیٹر مالیتی ایک لاکھ روپے برآمد کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم نے کارروائی کے دوران چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے برآمد شدہ مالِ مسروقہ قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرارِ واقعی سزا دلوانے کے لیے مؤثر پیروی کی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
