ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف مہم ٹھپ

جہلم: گزشتہ ماہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کیوجہ سے غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف مہم بھی ٹھپ ہوکر رہ گئی، افغانیوں کے ووٹ کیلئے سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں نے بھی چپ سادھ لی۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے قبل نگران حکومت اور ریاستی سلامتی کے اداروں نے غیر ملکیوں بلخصوص افغانیوں کو نکالنے کیلئے تشہیری مہم کے بعد باضابطہ طور پر انخلاء کا آغاز کر دیا تھا۔

ریاستی اداروں کے اس فیصلے پر پاکستانی قوم نے اطمینان و مسرت کا اظہار کیا تھا تاہم ان کی تمام امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف یہ مہم بھی سابقہ منصوبوں کی طرح نہ صرف ادھوری چھوڑ دی گئی بلکہ مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔

جہلم، دینہ ، سوہاوہ، پنڈدادنخان کے دیہات و قصبات میں اب بھی سینکڑوں افغانی غیر قانونی طو ر پر مقیم ہیں جن کی وجہ سے مقامی آبادیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عوامی حلقوں نے ملکی سلامتی کے اداروں اور نئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم سمیت پاکستان میں مقیم افغانیوں اور تمام غیر ملکیوں کو ان کے وطن واپس بھیجوایا جائے تاکہ پاکستان کے معاشی سیاسی اور امن وامان کے حالات بہتر ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button