دینہ میں حکومت پنجاب اور لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کو دوکانداروں نے ہوا میں اڑا دیا پلاسٹک بیگ کا استعمال زور و شور سے جاری ، سبزی فروٹ اور کریانہ اسٹور پر کھلے عام پلاسٹک بیگ استعمال جبکہ چند بڑے شاپنگ مالز اور بیکرز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے باجود تحصیل دینہ اور گردو نواح میں سر عام پلاسٹک بیگ کا استعمال زور و شور سے جاری ہے، سبزی فروٹ اور کریانہ اسٹورز پر کھلے عام پلاسٹک بیگ کا استعمال جاری اور بعض دوکانوں پر پلاسٹک بیگ کی فروخت کا بھی سلسلہ سرعام جاری ہے۔
انتظامیہ ایک دو روز تک عملدارآمد کروانے کے بعد غائب ہو گئی جس سے پلاسٹک بیگ کا استعمال سر عام ہو رہا ہے جبکہ اس کے عملدرآمد کے لیے چند بڑے شاپنگ مالز اور اور بیکرز شامل ہیں۔
شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر عملدرآمد کرواتے ہوئے یکساں نظام بنایا جائے تاکہ پلاسٹک بیگ کی خریدو فروخت رک سکے ۔
