دینہ میں قلعہ روہتاس پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 32 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا، زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں قلعہ روہتاس کے قریب شیر شاہ سوری پل کے مقام پر مسلح افراد نے مشین محلہ نمبر تین جہلم کے رہائشی 32 سالہ محمد واصف تنویر اسلم ولد محمد اسلم کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
