دینہ میں ہوائی فائرنگ اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

دینہ: جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ دینہ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم حمزہ تیمور کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ معاشرے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

Exit mobile version