جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کا ایک اور بہادر سپوت شہادت کے رتبے پر فائز ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے رہائشی پنجاب پولیس کے ایک اور نڈر اور فرض شناس افسر، سب انسپکٹر ہارون حیات اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔ شہید ہارون حیات کا تعلق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے للِہ سے تھا۔
سب انسپکٹر ہارون حیات گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی میں ایک حساس آپریشن کے دوران اس وقت شدید زخمی ہو گئے تھے جب وہ ایک مغوی شہری کی بازیابی کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی میں مصروف تھے۔ آپریشن کے دوران اغواء کاروں کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے وہ زخمی ہوئے اور بعدازاں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جامِ شہادت نوش کر گئے۔
@jhelumupdates ضلع جہلم کا ایک اور بہادر سپوت شہید ہو گیا #Jhelum #JhelumUpdates #PindDadanKhan #جہلم #pageforyou #punjabpolice #PakistanNews #News #foryoupage❤️❤️ #Pakistan #JhelumNews #JhelumPolice #breakingnews #Police #Punjab #KPK ♬ original sound – Jhelum Updates
اس دلیرانہ کارروائی میں مغوی شہری عباس علی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا جبکہ ایک اغواء کار کو گرفتار بھی کیا گیا۔ سب انسپکٹر ہارون حیات نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر فرائض کی انجام دہی کو ترجیح دی اور اپنی جان کا نذرانہ دے کر پولیس فورس کی قربانیوں کی تاریخ میں ایک اور روشن باب کا اضافہ کیا۔
پنجاب پولیس نے سب انسپکٹر ہارون حیات کی شہادت کو ادارے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اُن کی بہادری اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
