سوہاوہ میں تیز رفتار کار الٹ کر دیوار سے ٹکرا گئی، ایک نوجوان جاں بحق، تین افراد زخمی

سوہاوہ میں عید کے روز تیز رفتار کار الٹ کر دیوار سے ٹکرا گئی، ایک نوجوان جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جہلم کی سوہاوہ کے نواحی علاقے موہڑہ کنیال سوہاوہ چکوال روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر الٹ گئی اور سڑک کنارے تعمیر شدہ دیوار سے جا ٹکرائی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ 23 سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور تین نوجوان شدید زخمی ہوئے۔

@jhelumupdates جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں تیز رفتار کار الٹ کر دیوار سے ٹکرا گئی. #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #foryou #breakingnews #viralvideos #viralvideo #sohawa #sohawanews #jhelum #viral #tiktok #trending ♬ original sound – Jhelum Updates

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور بعد ازاں تمام زخمیوں اور جاں بحق نوجوان کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت جلیل ولد محمد جمیل کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 23 سال بتائی گئی ہے۔ زخمیوں میں 24 سالہ جہانزیب ولد محمود، 24 سالہ ثاقب ولد جاوید اور 34 سالہ عدنان حسین ولد خادم شامل ہیں، جنہیں ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ تمام افراد کے تعلق سوہاوہ کے علاقہ دھمیال سے بتایا جاتا ہے۔

Exit mobile version