کرپشن اور شہریوں سے بد سلوکی پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی گائیڈ لائینز کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور ڈی ایس پی ٹریفک جہلم کی شرکت، میٹنگ میں جملہ ایس ایچ اوزضلع ہذا اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس بھی شریک ہوئے۔

ڈی پی او جہلم نےوزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کی جاری کردہ پالیسی گائیڈ لائینز کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ سپیشل اینیشیٹوز پولیس اسٹیشنزمیں جاری اقدامات اور کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے، تھانہ جات کی صفائی ستھرائی کےانتظامات کو بہتر بنایا جائے، پبلک سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے، زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی سراغ رسانی،گرفتاری اور برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ فری رجسٹریشن آف کرائم حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کا ویژن ہےجسے ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ محکمانہ احتساب کے لئے خود کو تیار رکھیں، کرپشن اور شہریوں سے بد سلوکی پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حسب ہدایت انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب، دوران ریڈ تمام ترحفاظتی انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے ریڈ کی وڈیو فوٹیجز بنائی جائیں۔ وزیراعلی پنجاب اورIGPپنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پکار 15کالز پر کم سے کم وقت میں ریسپانس دیاجائے ،تھانہ جات میں خواتین کو بہتر سروس ڈیلیوری کے لئے الگ سے خواتین ڈیسک قائم کئے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے مزید کہا کہ ایس ڈی پی اوز /ایس ایچ اوز وقت کی پابندی یقینی بنائیں،جن کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا۔

Exit mobile version