انتخابات کے دوران امن وامان کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ دینہ اور تھانہ صدر کا دورہ کیا، انہوں نے جنرل الیکشن کے حوالے سے پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کیا اور ضروری احکامات و ہدایات جاری کیں،

ڈی پی او جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم میں ایلیٹ پولیس فورس کے افسران و جوانوں سے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی ایس او، ایس ایچ او دینہ اور ایس ایچ او صدر بھی موجود تھے۔

ڈی پی او جہلم نے پولیس اہلکاروں کو الیکشن کے دوران بے ضابطگیوں کی روک تھام، سدباب اور قانونی چارہ جوئی کے متعلق آگاہی فراہم کی، الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے متعلق تفصیلاً ہدایات جاری کیں گئیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ الیکشن کا پر امن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، پولنگ سامان کی ترسیل، حفاظت، پولنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال، سکیورٹی سمیت ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

Exit mobile version