پنڈدادنخان میں موٹر سائیکل بھینس سے ٹکرا گیا، نوجوان شدید زخمی

پنڈدادنخان کے نواحی علاقے میں موٹر سائیکل بھینس سے ٹکرا گیا، حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے کوڑہ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار سڑک پر اچانک آنے والی بھینس سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار حسن علی ولد تنویر شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد زخمی نوجوان کو مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version