جہلم: انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں ضلع جہلم سمیت صوبہ بھر میں فعال ہو گئیں۔
الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے امیدواران کو ضابطہ اخلاق کے حوالے سے آگاہی دینا شروع کر دی۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے امیدواران کے ساتھ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔
الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد، ساہیوال، شیخو پورہ، خوشاب، نارووال اور چکوال سے بڑے بڑے سائز کے تشہیری بورڈز پر آویزاں کی گئی پینا فلیکسز کو ہٹانے کاعمل شروع کر دیاہے۔
