تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں سپیشلسٹ نہ ہونے سے معذور افراد کو مشکلات

سوہاوہ: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں سپیشلسٹ نہ ہونے سے معذور افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
معذور افراد کی جانچ کاری کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں آرتھو پیڈک سرجن، ماہر نفسیات اور ای این ٹی سپیشلسٹ کی تعیناتی سے معذور افراد کی جانچ کاری کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں معذور افراد کو جہلم اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں جانا پڑ رہا ہے ۔
عوامی حلقوں نے محکمہ صحت کے حکامِ بالا سے اپیل کی ہے کہ ٹی ایچ کیو سوہاوہ میں فی الفور متعلقہ تمام سپیشلسٹ کی تعیناتی کے احکامات صادر کئے جائیں ۔



