دینہ میں مدرسے کے بچوں سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، دوسرا رخ بھی سامنے آ گیا؛ ویڈیو

دینہ میں مدرسے کے معلم کی متعدد بچوں سے مبینہ زیادتی کے معاملے کا دوسرا رخ بھی سامنے آ گیا۔

مدعی مقدمہ شہزاد نے اپنے ہی عزیز اقارب کے بچوں کے نام کیوں دیے، مدرسہ جامع دار القران پیپل والی گلی مین بازار دینہ سے قاری محمد عمران ضیاء قریشی کو مدعی شہزاد کیوں نکلوانے کا خواہشمند ہے اور کس کے کہنے پر مدعی نے قاری محمد عمران ضیاء قریشی پر مقدمہ درج کروایا۔

مدعی مقدمہ مدرسے میں کس کو معلم لگوانا چاہتے ہیں؟، اگر مدرسے کے بچوں سے 8ماہ سے زیادتی ہورہی تھی تو مدعی اپنے بچوں کو کیوں تعلیم کے لئے مدرسے بھیج رہا تھا؟ قاری محمد عمران کی حمایت اردگرد کے لوگ نکل آئے۔

ملزم قاری عمران ضیاء قریشی کا کہنا ہے کہ اگر ایک بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوجائےتو مجھے دینہ چوک میں پھانسی پر لٹکا دیا جائے، مجھے صرف اور صرف مدرسے سے نکلوانے پر ڈھونگ رچایا جارہا ہے۔

دینہ: مدرسے کا معلم محمد عمران ضیاء قریشی ( تصویر: سوشل میڈیا)
Exit mobile version